Featuredدنیا

بھارت میں چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم شروع

چائنہ کے ہاتھوں بھارتی فوجیوں کی درگت کے بعد مودی سرکار کا ایساردِعمل جسے سن کرسب دنگ رہ جائیں گے

ممبئی: بھارت نے چینی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک سمیت 50 سے زائد موبائل ایپلی کیشنز کو بلاک کردیا۔

گزشتہ دنوں لداخ کی گلوان وادی میں چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کی درگت اور اپوزیشن کے سخت ردعمل پر بھارتی حکومت دباؤ کا شکار ہے اور اب بھارت نے عوامی غم و غصہ ٹھنڈا کرنے کے لیے چینی موبائل ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کردی ہے۔

بھارتی مرکزی حکومت نے ملک میں 59 چینی موبائل ایپس کو بلاک کردیا ہے جس میں مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک، یوسی براؤزر، سی ایم براؤزر، بیوٹی پلس اور دیگر شامل ہیں۔
بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ چینی اپیلی کیشنز بھارتی سالمیت اور سیکیورٹی کے لیے نقصان دہ ہیں جس کے باعث ان کو فوری بلاک کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چینی فوج کے ہاتھوں ہزیمت کے بعد بھارت میں انتہاپسند ہندؤں کی جانب سے چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم بھی شروع کی گئی تھی لیکن کامیاب نہیں ہوسکی تھی۔
گزشتہ دنوں وادی گلوان میں سرحدی خلاف ورزی کرنے پر چینی فوج نے 20 بھارتی فوجیوں کو ہلاک اور 80 کے قریب اہلکاروں کو زخمی کردیا تھا جب کہ 3 افسران سمیت 10 اہلکاروں کو گرفتار بھی کیا تھا جنہیں بعدازاں رہا کردیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close