Featuredسندھ

بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ سندھ دشمنی کے مترادف ہے

وفاق نے بجلی کیسے مہنگی کی؟

کراچی: سندھ حکومت نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے کے الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 2 روپے 89 پیسے مہنگی کرنے کے فیصلہ کو مسترد کردیا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ سندھ دشمنی کہ مترادف ہے۔

صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ حکومت کو اعتماد میں لیے بنا وفاق نے بجلی کیسے مہنگی کی ایسے فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔

کے الیکٹرک کا عوام کے ساتھ ظلم کا وفاق نے نوٹس لینے کے بجائے بجلی مہنگی کردی وفاقی حکومت ہر ماہ سندھ کے عوام پر مھنگائی اور ان کو لوٹنے کا بم گراتی ہے۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ کراچی میں بجلی ہوتی ہی نہیں تو3روپے بجلی مہنگی کیوں کی گئی انہوں نےمزیدکہاکہ 24گھنٹوں میں 10گھنٹے تو لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے۔

وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کے صارفین کیلیے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ واپس نہ لیا تواحتجاج کریں گے، یہ حکومت اور کوئی نہیں بلکہ آئی ایم ایف چلارہی ہے۔

کراچی کے عوام سے بجلی کی لمبی لوڈشیڈنگ کہ باوجود بھی بھاری بل وصول کیے جارہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close