Featuredتعلیم و ٹیکنالوجی

ملک اورشہرکی دوسری اسٹریٹ لائبریری پرکام شروع

لائبریری میں بچوں کےادب کاخصوصی شیلف قائم ہو گا

کراچی کمشنر کراچی کی ہدایت پر کراچی میں ملک اور شہر کی دوسری اسٹریٹ لائبریری پرکام شروع کر دیا گیا ہے ۔

یہ کتب خانہ لیاری بلوچ چوک پر قائم ہوگا۔ اس کے لئے بلدیہ جنوبی تعاون کر رہی ہے ۔

اس حوالےسےکمشنر کراچی افتخار شالوانی نے لیاری میں زیر تعمیر لائبریری منصوبے کا معائنہ کرنے کے لئے گزشتہ روزضلع جنوبی کے چیئرمین ملک فیاض اعوان کے ہمراہ دورہ کیا ۔

اس موقع پر یونین کونسل چیئرمین حبیب حسن اور کمشنر کراچی کے نمائندے سلطان خلیل
اور دیگر بھی مو جو دتھے ۔

اس نوقع پرکمشنر نے کہا کہ لیاری بلوچ چوک لائبریری شہر اور ملک کی دوسری اسٹریٹ لائبریری ہو گی اس سے لوگوں میں مطالعے کو فروغ ملے گا ۔

لیاری بلوچ چوک لائبریری کے تعمیراتی کام میں ضلعی کارپوریشن جنوبی کا تعاون حا صل ہے جبکہ کتابوں کی فراہمی اور انتظامی امور کی دیکھ بھال کے لئے کراچی انتظامیہ خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔

لائبریری کے تعمیراتی کام کے بارے میں چیئرمین ڈی ایم سی جنوبی نے کمشنر کراچی کو بریفنگ دی

جبکہ کتابوں کی فراہمی اور دیگر امور کے انتظامات کے بارے میں سلطان خلیل نے کمشنر کو تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

کمشنر نے کہا کہ کہ اسٹریٹ لائبریری میں ادب، شاعری ، تاریخ اور معلومات عامہ کی کتابیں ہوں گی ۔ کمشنر نے کہا کہ لائبریری میں بچوں کے ادب کا خصوصی شیلف قائم ہو گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close