لاہور: صوبے میں جب تک طلبا و اساتذہ کو کرونا سے خطرہ ہے اُس وقت تک اسکول کھولنے کا نہیں سوچ سکتے۔
وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ طالب علموں اور اساتذہ کو وبائی مرض سے تاحال خطرات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب نے اسکول کھولنے کے لیے ایس او پیز گائیڈ لائن بھجوا دی ہیں، حتمی فیصلے کا اعلان چند دنوں میں کیا جائے گا، تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کسی دباؤ کی بدولت نہیں کرسکتے۔
ڈاکٹر مراد راس کا یہ بھی کہنا تھا کہ طلبا اور اساتذہ کو وبا سے ہر ممکن تحفظ فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔
دوسری جانب وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ستمبرکے پہلے ہفتے میں تعلیمی اداروں کو کھولنے پر اتفاق ہوگیا ہے، تاہم حتمی منظوری کل این سی او سی سے لی جائے گی۔
وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت ويڈيولنک پر بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی، اجلاس میں تجويز دی گئی کہ يکم ستمبر سے پہلے اسکول نہ کھولے جائيں اور گست کے آخری ہفتے حتمی فيصلے کيلئے اجلاس بلايا جائے۔