Featuredدنیا

کشمیری مجاہد برہان وانی کی چوتھی برسی

کئی علاقوں میں برہان وانی کی تصاویر والے پوسٹرز

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیری نوجوان برہان وانی کی آج چوتھی برسی منائی جارہی ہے۔

بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیری نوجوان برہان وانی کی آج چوتھی برسی منائی جارہی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق برہان مظفر وانی کی چوتھی برسی پر حریت قیادت کی کال پر آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے جب کہ کئی علاقوں میں برہان وانی کی تصاویر والے پوسٹرز لگائے گئے ہیں۔

سری نگر میں پوسٹرز کے ذریعے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ کورونا کے باعث کشمیری اپنے اپنے علاقوں میں برہان وانی کی برسی کی مناسبت سے تقریبات کا اہتمام کریں۔

دوسری جانب لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب برہان وانی کا یوم شہادت منایا جا رہا ہے، بڑی تعداد میں کشمیری نوجوانوں کے منظم دستے نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مظفرآباد میں مرکزی شاہراہ پر مارچ کیا اور برہان وانی چوک میں شہید کو سلامی پیش کی۔

اس موقع پر بھارتی حکومت اور قابض افواج کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
حریت رہنماؤں نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جس میں بھارتی مظالم، نوجوانوں کی شہادتیں اور آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔

واضح رہے کہ 8 جولائی 2016 کو بھارتی فورسز کے ہاتھوں نوجوان برہان مظفر وانی کی شہادت نےتحریک آزادی کشمیر میں ایک نئی روح پھونک دی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close