کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ فنڈز کی وجہ سے جون 2018 کے بعد نالے صاف نہیں ہوئے۔
نالوں کی صفائی اب تک شروع نہیں ہوسکی ہے جس کی وجہ کے ایم سی کے پاس صفائی کے لیے فنڈز کا نہ ہونا ہے۔
وسیم اختر کا کہنا تھا کہ جون 2018 تک تمام نالے صاف کرتے تھے، فنڈز کی وجہ سے جون 2018 کے بعد نالےصاف نہیں ہوئے۔
میئر کراچی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات میں ضلعوں کو بھی فنڈز دینے پر بات ہوئی، ضلع اپنے روینیو سے کام کر رہا ہے، ابھی تک فنڈز نہیں دیے گئے ۔
وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی وجہ سے کراچی بلک رہا ہے، کے الیکٹرک کی وجہ سے واقعات سامنے آئے ہیں۔