لاپاز : لاطینی امریکی ملک بولیویا کی صدر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔
سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جینی اینز نے اپنے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی ہے۔
اپنے ٹویٹ میں جینی اینز نے کہا کہ ” وہ قدرے بہتر ہیں اور قرنطینہ میں بھی اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں، ہم ایک ساتھ مل کر اس (وبا) پر قابو پائیں گے۔
جینی اینز کے مطابق ٹیم کے کئی ارکان کا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہوں نے اپنا بھی ٹیسٹ کروایا جو مثبت نکلا۔ میں بہتر اور خود کو مضبوط محسوس کررہی ہوں۔ میں قرنطینہ میں رہ کر کام جاری رکھے ہوئے ہوں اور ان تمام بولیوین باشندوں کی شکرگزار ہوں جو اس بحرانی صورتحال میں ہمیں طبی امداد دے رہے ہیں۔
He dado positivo a Covid19, estoy bien, trabajaré desde mi aislamiento. Juntos, vamos a salir adelante. pic.twitter.com/oA4YVYlZFa
— Jeanine Añez Chavez (@JeanineAnez) July 9, 2020
بولیویا کی حکومت کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے کہ صدر کے علاوہ کم از کم سات وزرا بھی اس موذی وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں ملک کے وزیر صحت بھی شامل ہیں۔ جن میں سے کچھ ہسپتالوں میں جب کہ باقی گھروں میں طبی امداد لے رہے ہیں۔