Featuredسندھ

پہلے ہی کہہ دیا تھا عمران خان حکومت چلانے کے اہل نہیں : زرداری

کراچی: پیپلزپارٹی اور جمعیت علماء (ف) کا ملکی سالمیت وبقا کی خاطر ساتھ چلنے پر اتفاق۔

سابق صدر آصف زرداری، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان نے ملکی سالمیت و بقا کی خاطر سیاسی امور میں ساتھ چلنے پر اتفاق کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو ، سابق صدر آصف زرداری کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ڈیڑھ گھنٹےتک جاری رہی جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال کیاگیا، دونوں جماعتوں کاملکی سالمیت وبقا کی خاطرسیاسی امورمیں ساتھ چلنے پر اتفاق کیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ عوام دشمن بجٹ ،این ایف سی ایوارڈ پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، پہلے ہی کہہ دیا تھا عمران خان حکومت چلانےکے اہل نہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ گزشتہ برس میں نے ٹِڈی دَل کے حملوں سے متعلق خبردار کیا تھا مگر حکومت نے ضد اور انا کی وجہ سےمیرےخدشات کوسنجیدہ نہیں لیا، ٹِڈی دَل کی فوری روک تھام نہ کی تو خوراک کابحران پیدا ہوجائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close