لاہور : صوبائی حکومت عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے معاملے پر وفاق کی پیروی کرے گی۔
کورونا صورتحال میں وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں سے متعلق اعلان کرتے ہوئے عیدالاضحیٰ پر صرف ایک دن کی سرکاری چھٹی دینے کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بزدار حکومت نے بھی عید کی تعطیلات میں وفاق کی پیروی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات پر پنجاب حکومت وفاق کے ساتھ جائے گی۔
پنجاب حکومت عید پر وفاق کی تعطیلات کے مطابق چھٹیاں دے گی، جمعہ عید ہونے پر پنجاب حکومت بھی سرکاری اداروں کو ایک جیسی چھٹی دے دی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار چھٹی ہوگی، عید کے بعد پیر سے سرکاری ادارے معمول کے مطابق کھولے جائیں گے۔