Featuredتعلیم و ٹیکنالوجی

فیس ماسک پہننے سے وائرس کا خطرہ کم ہو جاتا ہے

فیس ماسک کی وجہ سے موذی وائرس کا خطرہ 65 فیصد کم ہو جاتا ہے

امریکا کے طبی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا سے محفوظ رہنے کے لیے ماسک پہننے والے افراد وائرس سے دیگر کے مقابلے میں زیادہ محفوظ رہتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں واقع Davis Children’s Hospital کے ماہرین نے فیس ماسک پہننے اور اس کی وجہ سے کرونا سے محفوظ رہنے کے حوالے سے تحقیق کی۔

ماہرین کے مطابق اپنے چہرے کو ڈھانپنے والے افراد کا کرونا سے متاثر ہونے کا خطرہ 65 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق کرونا مریضوں سے صحت مند افراد میں آسانی سے منتقل ہوسکتا ہے، اس لیے اپنے منہ کو ڈھانپنا ضروری ہے کیونکہ وائرس ناک اور منہ کے ذریعے جسم میں داخل ہوکر اسے متاثر کرسکتا ہے۔

تحقیقی رپورٹ میں ماہرین نے عوام کو ماسک لازمی پہننے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ انہیں ماسک کے مؤثر ہونے پر یقین نہیں، وہ سائنسی شواہد کو نظرانداز کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں کرونا وائرس کے کم از کم 30 فیصد مریض ایسے ہوتے ہیں جن میں علامات سامنے نہیں آئیں اور اسی وجہ سے فیس ماسک کا استعمال صحت مند فرد کو اس وبا سے محفوظ رکھنے میں مدد دے سکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close