کراچی:۔وفاقی وزیر علی زیدی نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے قریبی ساتھی حبیب جان بلوچ کی ایک ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔
ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا ہے کہ جرم اور سیاست ایک ساتھ چلتے رہے، آصف زرداری اور قادر پٹیل ایک بار پھر بے نقاب ہوگئے
، انہیں حبیب جان نے بےنقاب کردیا، جو سارے معاملے میں شامل تھا۔
ایک منٹ 57 سیکنڈز کی اس ویڈیو میں اس ویڈیو میں حبیب جان بلوچ کا کہنا ہے کہ 2012 میں لیاری میں آپریشن کے بعد پیپلز پارٹی نے ایک مرتبہ پھر عزیر جان بلوچ سے رابطہ کیا اور انہیں منانے کے لیے 5 کروڑ روپے ادا کئے گئے۔
جس کے بعد عزیر جان بلوچ پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے، عزیر بلوچ کی دعوت پر قائم علی شاہ، شرمیلا فاروقی اور فریال تالپور بھی آئے۔
لیاری میاں پولیس افسران کے تبادلوں کے حوالے سے حبیب جان بلوچ نے کہا کہ ایک گروپ کراچی میں بہت سرگرم تھا جو آئی جی سندھ تک کے تبادلے کی طاقت رکھتا تھا ، وزارت داخلہ ان کے دروازے پر رحمان ملک کی صورت میں کھڑی رہتی تھی۔
Crime & politics have gone hand in hand.
Mafia Don Asif Zardari & his henchman Qadir Patel exposed yet again by Habib Jan who was once, in the middle of it all. https://t.co/JAT4CqxZjh pic.twitter.com/U2sLdDRIVJ— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) July 11, 2020
عزیر بلوچ اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات سے متعلق حبیب جان بلوچ کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ عزیر بلوچ کا انہیں فون آیا کہ آصف زرداری ان سے ملنا چاہتے ہیں اور اس ملاقات کے لیے قادر پٹیل کے ساتھ جانا ہے۔
آصف زرداری کی خواہش تھی کہ ان کے منہ بولے بھائی لیاری سے الیکشن لڑیں۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ آصف زرداری یاروں کے یار ہیں اور ہمارے بھی بڑے یارانے تھے، درمیان میں اویس مظفر ٹپی آگئے، یہیں سے جھگڑے کی بنیاد پڑی۔