Featuredخیبر پختونخواہ
مشیراطلاعات اجمل وزیرکوان کےعہدےسےفارغ
محکمہ اطلاعات کی وزرات کامران بنگش کےحوالےکردی گئی
پشاور: وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے مشیر اطلاعات اجمل وزیر کو ان کے عہدے سے فارغ کردیا ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت کے نوٹی فکیشن کے مطابق اجمل وزیر کو مشیر اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
ان کی جگہ محکمہ اطلاعات کی وزرات کامران بنگش کے حوالے کردی گئی ہے۔
دوسری جانب وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے اجمل وزیر کے آڈیو ٹیپ سے متعلق چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کردیا ہے
جس میں آڈیوٹیپ کے حوالے سے حقائق کی انکوائری کا کہا گیا ہے۔ مراسلے میں اس معاملے پر فوری طور پر کارروائی کرنے کا کہا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اجمل وزیر کو رواں برس ہی شوکت یوسف زئی کی جگہ اطلاعات کا قلمدان سونپا گیا تھا۔