Featuredسندھ

کراچی کے شہریوں کو لوڈشیڈنگ سے چھٹکارا مل گیا

اسد عمر نے کراچی میں اتوار سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد: ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال صفر ہوگیا۔

ترجمان پاور ڈویژن نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں بجلی کی طلب 19 ہزار 697 میگا واٹ تک پہنچ گئی۔

بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار میگا واٹ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ملک بھر میں کہیں بھی بجلی کا شارٹ فال نہیں۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کراچی میں اتوار سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔

کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے لئے فرنس آئل اور گیس کی سپلائی بڑھا دی ہے اور 290 ملین مکعب فٹ گیس دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بن قاسم پاور پلانٹ کے تمام یونٹس کو چلایا جائے گا، کراچی میں اتوار سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی اور شہر کے تین چوتھائی حصے کو مسلسل بجلی فراہم کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close