Featuredانٹرٹینمنٹ

حدیقہ کیانی کاترکش فنکاروں کےساتھ مل کرشہدائےکشمیرکوخراج عقیدت پیش

میں اُس دن کےلئےدعاگوہوں جس دن یہ ختم ہوجائے

کراچی: عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے ترکش فنکاروں کے ساتھ مل کر شہدائے کشمیرکو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ گانے کو ترکش، اردو اورکشمیری زبان میں آج پیش کیا جائے گا۔

اداکارہ نے 13 جولائی یوم شہدائے کشمیرسے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہرسال پاکستان، بھارت سمیت پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔ اس دن سری نگر میں 22 بے گناہ مسلمانوں نے بربریت کے خلاف اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے تحریکِ آزادی کشمیرکی بنیاد رکھی تھی۔

https://c.express.pk/2020/07/2059022-sac-1594619142.jpg

اداکارہ نے کہا کہ اس وقت سے ہی خونریزی آج تک جاری ہے اورمیں اُس دن کے لئے دعا گوہوں جس دن یہ ختم ہوجائے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں اپنے ترک بھائیوں اوربہنوں کی مدد سے اہل کشمیرکے لئے اپنی آوازاٹھانے کا موقع ملنے پرشکرگزارہوں۔ انشاءاللہ جلد دنیا ایک آزاد اور پرامن
کشمیرکی حمایت کرے گی، ہمیں واقعی آزاد کشمیرکے حصول کے لئے سب سے امن، تعاون اورمحبت کی ضرورت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close