Featuredسندھ

ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ

آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی قیادت نے حکومت کو 24 گھنٹوں میں مطالبات منظور کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی ہے

کراچی : آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے مطالبات منظور نہ ہونے پر تیل ترسیل بند کرنے کا اعلان کردیا۔

ملک میں ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ، آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے جمعرات سے ملک بھر میں تیل کی ترسیل بند کرنے کے ساتھ غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

صدر آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن عابداللہ آفریدی نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس میں اضافہ کسی صورت منظور نہیں ہے اس لیے ان کے مطالبات مانے جائیں وارنہ ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بند کردی جائے گی۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی سروس اور ٹول ٹیکسز کو فی الفور ختم کیا جائے یکم نومبر 2019ء سے اب تک کرایوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوا، اس میں اضافہ کیا جائے،

اس کے ساتھ ہیں آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی قیادت نے حکومت کو 24 گھنٹوں میں مطالبات منظور کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی ہے۔ اس صورتحال کے بعد ملک میں ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close