لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی نے اپنی پارٹی قیادت کیخلاف ہی چارج شیٹ پیش کردی
نشاط ڈاہا نے کہا کہ قائد کے بغیر کوئی بھی پارٹی نہیں چلتی، پارٹی میں کس سےبات کرے کچھ نہیں پتہ، ن لیگ کی قیادت وقت ہی نہیں دےرہی۔
نشاط ڈاہا نے کہا کہ شہبازشریف، مریم نواز سمیت کوئی بات نہیں کر رہا، مسلم لیگ ن کاکوئی سینئرہےہی نہیں جس سےبات کریں، راناثنااللہ ہیں وہ بھی اسلام آبادمیں ہوتےہیں، قیادت گھر سے باہر ہی نہیں نکل رہی۔
رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ قیادت ملاقات کا وقت دے رہی ہے نہ بات کر رہی ہے، شہبازشریف کوروناکی وجہ سے گھر سے باہرہی نہیں نکلتے، میرےساتھ اوربھی ایم پی ایزہیں جنہیں وقت نہیں دیاجارہا لیکن ہم چاہتےہیں مذاکرات ہوں ہمارےمسائل کاپوچھاجائے کیونکہ ہمیں عوام نےووٹ دیاہےانہیں جواب دیناپڑتاہے۔
انہوں نے کہا کہ قیادت کی جانب سےڈائریکشن دینے والا کوئی نہیں، پارٹی میں ہیں لیکن ہمیں پوچھنےوالاکوئی نہیں ہے۔