کراچی: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے مستعفی ہونے کے اعلان پر وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا ردعمل آگیا۔
عامر بھائی میرے ہوتے ہوئے آپکا استعفیٰ منظور نہیں ہوگا
سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کی جانب سے اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کے اعلان پر علی زیدی نے جوابی ٹوئٹ میں کہا کہ چھوٹاسا آدمی ہوں لیکن میرے ہوتے ہوئے آپکا استعفیٰ منظور نہیں ہوگا۔
پارٹی رکن اسمبلی عامر لیاقت کو امید دلاتے ہوئے علی زیدی نے لکھا کہ انشااللہ مل کر کراچی کی روشنیاں لوٹائیں گے، عامربھائی! بلاول سےوصیت کی تصدیق شدہ کاپی تومانگ لیں۔
عامر بھائی! میں ایک چھوٹا سا آدمی ہوں، لیکن یہ گارنٹی دے سکتا ہوں کہ میرے ہوتے ہوئے آپکا استعفی منظور نہیں ہوگا. انشاء اللّہ مل کر کراچی کی روشنیاں لوٹائیں گے.
اس دوران بلاول سے وصیت کی تصدیق شدہ کاپی تو مانگ لیں. 😊#بلاول_زرداری_وصیت_کدھرہے https://t.co/7hngWjdWIh— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) July 16, 2020
عامرلیاقت نے وزیراعظم سے ملاقات میں استعفیٰ پیش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک بے بس ایم این اے ہوں اور اپنے لوگوں کو بجلی فراہم کرانے سے قاصر ہو۔
عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ کراچی خصوصاًاپنے حلقے کے لوگوں کا تڑپنا اورسسکنا نہیں دیکھاجاتا اور مونس علوی کے جھوٹ برداشت نہیں کرسکتا، وزیراعظم سے وقت مانگا ہے مل کر انہیں استعفی پیش کردوں گا۔