سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سال مقرر کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں
سرکاری ملازمین کو پینشن اور دیگر مراعات کے بغیر ریٹائرمنٹ کی خبریں بھی درست نہیں
اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ نے ریٹائرمنٹ کی عمر کم کرنے کے حوالے سے پھیلنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
محمد شہزاد ارباب کا کہنا تھا کہ وفاقی ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سال مقرر کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت ایسے کسی اقدام پر غور بھی نہیں کررہی، اسی طرح سرکاری ملازمین کو پینشن اور دیگر مراعات کے بغیر ریٹائرمنٹ کی خبریں بھی درست نہیں ہیں۔
وفاقی ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سال مقرر کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ایسا کوئی اقدام حکومت کے زیر غور نہیں، اسی طرح سرکاری ملازمین کو پینشن اور دیگر مراعات کے بغیر ریٹائر کرنے کی خبریں درست نہیں۔
معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب pic.twitter.com/mdQv7Bh0Vj— Govt of Pakistan (@pid_gov) July 16, 2020
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں غیر مصدقہ ذرائع کو بنیاد بنا کر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ حکومت پاکستان نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر پانچ سال کم کردی۔