Featuredسندھ

پاکستان سول ایوی ایشن کی عالمی ریٹنگ میں واپسی کے لیے کوششیں تیز

یورپی سیفٹی ایوی ایشن اور ایف اے اے کے خدشات کو جلد دور کریں گے

کراچی : پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عالمی ریٹنگ میں دوبارہ ایک درجہ واپسی کے لیے کوششیں تیز کردیں۔

امریکی ایوی ایشن کی جانب سے عالمی ہوا بازی میں پاکستان کی ایک درجہ تنزلی کے بعد سی اے اے نے ریٹنگ میں دوبارہ ایک درجہ واپسی کے لیے کوششیں مزید تیز کردیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی سی اے اے نے ایف اے اے، کینیڈین ایوی ایشن اور دیگر کو خطوط لکھ دیئے ہیں، امریکی ایوی ایشن کی جانب سے سیفٹی معیار پر جو خدشات ہیں انہیں جلد دور کردیا جائے گا، قوی امید ہے کہ پاکستان کی ریٹنگ کیٹیگری ون میں واپس شامل کرلی جائے گی۔

سینیئر جوائنٹ سیکریٹری عبدالستار کھوکھر نے کہا ہے کہ یورپی سیفٹی ایوی ایشن اور ایف اے اے کے خدشات کو جلد دور کریں گے، سی اے اے سیفٹی معیار اکاوٴ کے طے کردہ اصولوں کے مطابق، سی اے اے میں اصلاحاتی عمل اور عالمی معیار کے مطابق بہتری لائی جارہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close