Featuredسندھ

ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بند

جب تک تحریری طور پر مطالبات تسلیم نہیں ہوتے ہڑتال ختم نہیں ہوگی

کراچی : آئل ٹینکرز مالکان کا مطالبات تسلیم نہ ہونے تک ہڑتال ختم نہ کرنے کا اعلان

آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جب تک تحریری طور پر مطالبات تسلیم نہیں ہوتے ہڑتال ختم نہیں ہوگی۔

آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشنز کی ہڑتال کے تیسرے روز بھی ہوائی اڈوں، پیٹرول پمس، آئل ریفائنڈریز سمیت ملک بھر میں تیل کی ترسیل مکمل طور پر بند ہے۔ کیماڑی ڈپو، کراچی پورٹ، پورٹ قاسم اور ذوالفقار آباد پر ٹینکرز کھڑے کردئیے گئے ہیں۔

صدر آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن عابد ﷲ آفریدی کا کہنا ہے کہ عہدیداران کی جانب سے آئل ڈپو سمیت ہر مقام پرفلنگ رکوادی گئی، کسی بھی ٹینکر کو سپلائی کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے، ٹینکروں کو واپس بھیجا جارہا ہے۔

عابد ﷲ آفریدی کا کہنا تھ اکہ جب تک تحریری طور پر مطالبات تسلیم نہیں ہوتے ہڑتال ختم نہیں ہوگی۔ پہلے بھی کئی بار مذاکرات کامیاب ہوئے لیکن نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز کے مرکزی عہدیداران آج اسلام آباد روانہ ہورہے ہیں، کل وزارت پیٹرولیم ڈویژن میں مذاکرات ہوں گے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close