کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت میں رینجرز کے دو اہلکار کو اغواء کے بعد قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
کیس کے اسپیشل پبلک پراسکیوٹر ایاز احمد کاکا زئی نے پیروی سے انکار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بناء پر کیس کی مزید پیروی نہیں کر سکتا ہوں۔
پولیس کے مطابق مقتول رینجرز اہلکار اعجاز اور منیر کو لیاری سے اغواء کرنے کے بعد نعشیں میوہ شاہ قبرستان میں پھینک دی گئی تھی۔
استغاثہ کی جانب سے دو گواہ پیش کیئے گئے اور تیاری کی لئے مہلت طلب کرلی گئی۔ عدالت نے ملزم عذیر بلوچ پر آئندہ سماعت پر ترمیمی فرد جرم عائد کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 25 جولائی تک ملتوی کردی۔