بجلی نہ تومفت بنتی ہےاور نہ ہی مفت تقسیم کی جا سکتی ہے : وزارت توانائی
سندھ حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیزکوقانونی کام میں تعاون نہیں کیا
اسلام آباد: وزارت توانائی نے کہا کہ سندھ حکومت نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں میں تعاون نہیں کیا۔
ترجمان وفاقی وزارت توانائی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیزکوقانونی کام میں تعاون نہیں کیا۔
وزارت توانائی کے ترجمان نے کہا کہ سندھ حکومت نے مشترکہ ملکی مفادات کو سیاست کی نظر کیا، بجلی نہ تومفت بنتی ہےاور نہ ہی مفت تقسیم کی جا سکتی ہے۔
سندھ حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیزکوقانونی کام میں تعاون نہیں کیا اور نہ ہی سندھ حکومت نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں میں تعاون کیا۔
ترجمان کے مطابق بعض کیسز میں سندھ حکومت نےبااثر افراد کے خلاف بجلی چوری پر پشت پناہی کی جب کہ بعض کیسزمیں سندھ حکومت انکےخلاف مقدمہ درج کرنےسےروکتی رہی۔
ترجمان نے بتایا کہ بجلی چوری کےنقصانات کی بنیاد پر ہی لوڈ مینجمنٹ کی جاتی ہے، لوڈمینجمنٹ پر کسی علاقے، رنگ، نسل یاقومیت کا عمل دخل نہیں ہمارے سسٹم میں وافر مقدار میں بجلی موجود ہے آج بھی دعوت دیتے ہیں بجلی چوری ختم،بلاتعطل بجلی حاصل کریں۔