اہلِ کشمیر کیلئے خودارادیت کا حق عالمی قانون کےتحت تسلیم شدہ ہے
آج ہم یومِ الحاقِ پاکستان کے تاریخی موقع کو یاد کرتے ہیں
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اہلِ کشمیر کیلئے خودارادیت کا حق سلامتی کونسل کیجانب سے اورعالمی قانون کے تحت تسلیم شدہ ہے۔
ٹوئٹر بیان میں وزیر اعظم نے کہا آج ہم یومِ الحاقِ پاکستان کے تاریخی موقع کو یاد کرتے ہیں ، میں جانتا ہوں کہ انصاف ہی کابول بالا ہوگا۔
اہلِ کشمیر کیلئےخودارادیت کاحق سلامتی کونسل کیجانب سےاورعالمی قانون کےتحت تسلیم شدہ ہے۔
اہلِ کشمیر کیلئےخودارادیت کاحق سلامتی کونسل کیجانب سےاورعالمی قانون کےتحت تسلیم شدہ ہے۔ہم کشمیری عوام کوجو ہندوتوا کی پیروکارنسل پرست بھارت سرکارکے ظالمانہ/غیرقانونی ہتھکنڈوں کیخلاف صف آراء ہیں،انصاف دلوانےکیلئےاپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔میں جانتا ہوں کہ انصاف ہی کابول بالا ہوگا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 19, 2020
ہم کشمیری عوام کوجو ہندوتوا کی پیروکارنسل پرست بھارت سرکارکے ظالمانہ ،غیرقانونی ہتھکنڈوں کیخلاف صف آراء ہیں ، انصاف دلوانےکیلئےاپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، میں جانتا ہوں کہ انصاف ہی کابول بالا ہوگا۔
عمران خان نے کہا کہ آج ہم یومِ الحاقِ پاکستان کے تاریخی موقع کو یاد کرتے ہیں جب اہلِ کشمیر نے پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد منظور کی۔
آج ہم یومِ الحاقِ پاکستان کے تاریخی موقع کو یاد کرتے ہیں جب اہلِ کشمیر نے پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد منظور کی۔ہم کشمیری عوام سے اپنے عہد کی تجدید کرتے اور حقِ خودارادیت کی انکی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 19, 2020
عمران خان نے کہا ہم کشمیری عوام سے اپنے عہد کی تجدید کرتے اور حقِ خودارادیت کی انکی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔