Featuredپنجاب

پیپلزپارٹی اور ن لیگ اے پی سی کے انعقاد پر آمادہ ہوگئیں

اے پی سی کی حتمی تاریخ کا اعلان رواں ہفتے ہونے کا امکان

لاہور: پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں رابطے تیز ہوگئے، دونوں بڑی جماعتیں اے پی سی کے انعقاد پر آمادہ ہوگئیں

آل پارٹیز کانفرنس کے لیے اپوزیشن کی جانب سے لائحہ عمل کی تیاری جاری ہے ، اے پی سی کی حتمی تاریخ کا اعلان رواں ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں پر ہوم ورک کرچکے ہیں، اس حوالے سے چیئرمین کی ہدایت پر کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

حکومت کے خلاف محاذ میں بلاول بھٹو کی بھی کوششیں تیز ہو گئیں۔

ن لیگ اور پیپلز پارٹی رہنماؤں کا آج بلاول ہاؤس میں اجلاس ہوگا، جس میں اپوزیشن کے کردار، مشترکہ لائحہ عمل اور اے پی سی سے متعلق تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کی قیادت نے بھی اہم رہنماؤں کو معاملات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی۔ اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتیں آل پارٹیزکانفرنس کو کامیاب بنانے پر متفق ہیں۔

دوسری جانب جے یو آئی ف کے زیر اہتمام کراچی میں اے پی سی کی تیاریاں جاری ہیں تاہم مرکزی رہنماؤں کی شرکت کے سلسلے میں بڑی سیاسی جماعتیں تذبذب کا شکار ہو گئی ہیں۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ پی پی اور ن لیگ جے یو آئی ایف کی قیادت میں اے پی سی میں شرکت نہیں کرنا چاہتے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close