Featuredاسلام آبادتعلیم و ٹیکنالوجی

پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے ستمبر میں اسکولز کھولنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کردیا

 ہم 15 اگست سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولیں گے ،  پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز 

اسلام آباد: ہم 15 اگست سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولیں گے ،  پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز

آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے ستمبر میں اسکولز کھولنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہوئے 15 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا۔

آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ اور چھ ماہ سے تعلیمی ادارے بند ہیں جس سے بچوں کا نقصان ہو رہا ہے، ہم پندرہ اگست سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولیں گے۔

، ہم ایس او پیز بنا کر اسکولز کھولیں گے، مدارس تو کھل گئے ہیں اور انہوں نے تو امتحانات بھی کرائے ہیں۔

صدر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے کہا کہ کورونا زوال پذیر ہو گیا ہے کیسز کم ہو گئے ہیں، حکومت سے مذاکرات بھی کئے گئے مگر ہماری بات نہیں سنی گئی۔

حکومتی لوگ نا اہل ہیں، حکومت نے اگر ہمارے اداروں پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی تو ہم ملین مارچ کریں گے،  ہم تحریک چلائیں گےتو حکومت دھڑام سے گر جائے گی۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close