حیدرآباد: راتوں رات ٹیکسی ڈرائیور لکھ پتی بن گیا ، اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے آگئے۔
عارضی طور پر بند اکاؤنٹ میں اتنی بڑی رقم سے ٹیکسی ڈرائیور لکھ پتی بن گیا۔
حیدرآباد کے غریب شہری کے اکاؤنٹ میں 49 لاکھ سے زائد کی رقم آگئی۔
ڈرائیور کے اکاؤنٹ میں 49 لاکھ سے زائد کی رقم آگئی جس پر غریب ڈرائیور حیران و پریشان رہ گیا۔
ڈرائیور سومار چنا کا کہنا تھا کہ میرے اکاؤنٹ میں پتا نہیں کہاں سے اتنے پیسے آگئے ہیں، اکاؤنٹ میں اتنی بڑی رقم دیکھ کر پریشان ہوگیا ہوں۔
سومار چنا کا مزید کہنا تھا کہ بینک انتظامیہ نے میرا اکاؤنٹ عارضی طور پر بند کردیا ہے۔
اس سے قبل بھی رکشے والے، گولے گنڈے اور دیگر کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے منتقل ہوچکے ہیں۔