ماضی میں بلوچستان کی فلاح و بہبود کو نظر انداز کیا جاتا رہا
اسلام آباد : وزیر اعظم نے کہا ہے کہ بلوچستان کی عوام کے احساسِ محرومی کا مکمل ادراک ہے
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی ترقیاتی کونسل کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا اجلاس کا ایجنڈا خصوصاً بلوچستان کے پسماندہ ،دوردراز علاقوں میں آمدورفت اور آبی وسائل کے بہتر استعمال، زراعت، توانائی، بارڈر مارکیٹوں کے قیام کے منصوبے زیرغور کیا گیا۔
وزیر اعظم نے قومی ترقیاتی کونسل اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں بلوچستان کی فلاح و بہبود کو نظر انداز کیا جاتا رہا
وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں بلوچستان کی عوام کے احساسِ محرومی کا مکمل ادراک ہے، جس کو دور کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بلوچستان کو مالی وسائل تو فراہم کیے گئے لیکن فلاح و بہبود کو نظر انداز کیا جاتا رہا، جس سے صوبے کا بڑا حصہ پسماندگی کا شکار رہا ،عوام میں احساس محرومی نے جنم لیا۔
اجلاس میں گوادر پورٹ سے مکمل طور پر استفادہ حاصل کرنے کیلئے مختلف منصوبے زیر غور آئے، اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان یقینی بنانا،اقتصادی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔