Featuredسندھ

کراچی ضلع وسطی میں مولانا فضل الرحمان کے بھائی ڈپٹی کمشنر تعینات

کراچی : ضیا الرحمان کو ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی تعینات کردیا گیا۔

سندھ حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کو فرحان غنی کی جگہ ڈی سی سینٹرل تعینات کیا ہے ، جس کا سندھ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ضیا الرحمن کا تعلق پرووینشل منیجمنٹ سروس خیبر پختونخوا سے ہے، ضیا الرحمن کی خدمات سندھ حکومت کے حوالے کی گئی تھیں اور انہیں تاحکم ثانی ڈپٹی کمشنر وسطی تعینات کیا گیا ہے۔

سابق ڈی سی سینٹرل فرحان غنی کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات کردیا گیا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close