کراچی: شام سات بجے کے بعد کسی شخص کو بھی مویشی منڈی داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
کراچی سپرہائی وے مویشی منڈی کے حوالے سے حکومتی حکم نامہ جاری ۔
حکومتی احکامات کراچی سپرہائی وے مویشی منڈی شام سات بجے بند کرنے کا حکم، شام سات بجے کے بعد کسی شخص کو بھی مویشی منڈی داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ منڈی کے اوقات میں تبدیلی سے جہاں عوام پریشان ہیں وہیں سیاسی اور سماجی رہنماوں کا ردعمل بھی سامنے آیا۔
لاک ڈاؤن کی پابندی کے ساتھ ساتھ اب کراچی کی مویشی منڈی میں بھی وقت کی پابندی لازمی قرار، این سی اوسی نے حکم نامہ جاری کردیا،اسی حوالے سے سیاسی سماجی رہنماوں کا ردعمل بھی سامنے آیا۔
سیاسی رہنماوں سمیت کراچی کے عوام نے شام سات بجے کے بعد مویشی میں خرید و فروخت کے سلسلے اور شہریوں کی آمد کو روکنے کا فیصلہ مسترد کردیا۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ کراچی کا اسی فیصد طبقہ دن میں کام کرنے جاتا ہے، انہیں رات میں خریداری کی سہولت فراہم کی جائے۔