Featuredپنجاب

عید سے قبل اسمارٹ لاک ڈاؤن مجبوری ہے : وزیراعلیٰ پنجاب

مویشی منڈیاں، یوٹیلیٹی اسٹورز، دودھ، دہی، تندور اور میڈیکل اسٹور کھلے رہیں گے

لاہور: صوبائی حکومت نے پنجاب میں عید سے تین دن پہلے مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے عید کے موقع پر کورونا وائرس دوبارہ پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا، حفاظتی تدابیر کیلئے پورے پنجاب میں ایک بار پھر اسمارٹ لاک ڈاؤن کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے عید سے قبل اسمارٹ لاک ڈاؤن مجبوری ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب کے مطابق مارکیٹیں اور شاپنگ مالز عید سے دو یا تین دن پہلے ہی بند کردیے جائیں گے کورونا سے بچاؤ کیلئے عید سے قبل اسمارٹ لاک ڈاؤن مجبوری ہے۔

سول سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن تیار ہوگیا ہے جو کسی بھی وقت جاری ہوجائے گا اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران مویشی منڈیاں، یوٹیلیٹی اسٹورز، دودھ، دہی، تندور اور میڈیکل اسٹور کھلے رہیں گے۔
مویشی منڈیوں میں ایس او پیز اور سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close