کراچی : حکومت سندھ نے مویشی منڈی کے اوقات کار میں اضافہ کردیا۔
عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے مویشی منڈی کے اوقات کار بڑھا دئیے۔
اعلامیے کے مطابق عوام کی سہولت کے لیےمویشی منڈی رات 11 بجے تک کھلی رہے گی۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے عید الاضحیٰ پر قربانی کے جانور خریدنے میں پیش آنے والی مشکلات کو دیکھتے ہوئے مویشی منڈی کے اوقات کار بڑھا دئیے۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نئے اوقات کار کا حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق مویشی کے نئے اوقات کار صبح 7 بجے سے رات 11 بجے تک ہوں گے۔
دو روز قبل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے مویشی منڈی 24 گھنٹے کھلی رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا۔