Featuredخیبر پختونخواہ
تبدیلی سرکار کے اپنے صوبے میں روٹی کھانا مشکل ہوگیا
چار ماہ پہلے 85 کلو آٹے کی بوری 4200 میں ملتی تھی
پشاور: پشاور میں نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کردیا۔
10 روپے میں روٹی فروخت کرنا ممکن نہیں اس لیے 15 روپے میں فروخت کی جاری ہے
تندور مالکان کا کہنا ہے کہ آٹے کی 85 کلو کی بوری 5600 میں مل رہی ہے جب کہ چار ماہ پہلے 85 کلو آٹے کی بوری 4200 میں ملتی تھی۔
واضح رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آٹا کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کیا گیا ہے جس پر وزیراعظم نے قیمتیں کم کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم ہدایات کے باوجود مہنگا آٹا فروخت کیا جارہا ہے۔
تندور مالکان کا کہنا تھا کہ 10 روپے میں روٹی فروخت کرنا ممکن نہیں اس لیے 150 گرام کی روٹی کی 10 کے بجائے 15 روپے میں فروخت کی جاری ہے۔