Featuredاسلام آباد

واپڈاچیئرمین وارکان کی تقرریوں کیلئےقواعدوضوابط کامعاملہ موخر

پی آئی اےکےچارٹر لائسنس اورایریل ورک کی تجدیدکی بھی منظوری دےدی گئی

سلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں کابینہ نے پیٹرول کی قلت کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کے قیام کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے پیٹرول کی قلت کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کے قیام کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں پی آئی اے کے چارٹر لائسنس اور ایریل ورک کی تجدید کی بھی منظوری دے دی گئی۔
وفاقی کابینہ کو معاشی اعشاریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی اور ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق پیشرفت رپورٹ پیش کی گئی۔

اجلاس میں واپڈا چیئرمین و ارکان کی تقرریوں کیلئے قواعد وضوابط کا معاملہ موخر کردیا گیا جبکہ یونیورسل سروس فنڈ کمپنی کےسی ای او کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

کابینہ نے اسلام آباد میں گھروں میں کام کرنے والے ملازمین کے تحفظ کا بل بھی منظور کرلیا اور ای سی سی کے 22 جولائی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کردی۔

وفاقی کابینہ نے نیوی سیلنگ کلب سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر غور کیا۔ اس حوالے سے یہ رائے سامنے آئی کہ اس معاملے پر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے، قانون کا سب پر یکساں اطلاق ہوگا، نیوی سیلنگ کلب سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں۔

وفاقی کابینہ نے نیوی سیلنگ کلب کا معاملہ سی ڈی اے کو بھجواتے ہوئے ہدایت کی کہ سی ڈی اے قانون کے مطابق اس بارے میں فیصلہ کرے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close