Featuredاسلام آباد
دہری شہریت کی تنقیدپرمعاون خصوصی ڈیجیٹل نےعہدےسےمستعفی
پاکستان کوجب میری ضرورت پڑےگی میں حاضر ہوں
اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈیجیٹل تانیہ ایدروس نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
تانیہ ایدروس نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھیج دیا جس میں کہا گیا ہے کہ عوامی مفاد کے خاطر عہدے سے استعفیٰ دیا، میں پاکستان میں خدمت کے جذبے سے آئی تھی لیکن میری کنیڈین شہریت کے حوالے سے بہت باتیں کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ میری پیدائش کینیڈا میں ہوئی اور وہاں پیدا ہونا میری خواہش نہیں تھی، پاکستان کو جب میری ضرورت پڑے گی میں حاضر ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم کے معاونین خصوصی اور مشیران کی شہریت اور اثاثوں کی تفصیلات جاری کی گئیں جن میں دہری شہریت کے حامل مشیران کو شدید تنقید کا نشانہ بناگیا اور تانیہ ایدروس کوبھی دہری شہریت پر تنقید کا سامنا تھا۔