Featuredاسلام آباد

کلبھوشن یادیوبھارت کی معاونت کےبغیر وکیل مقررنہیں کرسکتا

حکومت کی جانب سےوکیل مقررکرنےکی درخواست سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے لیے حکومت کی جانب سے وکیل مقرر کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے لیے حکومت کی جانب سے وکیل مقرر کرنے کی درخواست پر سماعت کے لیےخصوصی بینچ تشکیل دیدیا ہے جس میں چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں جب کہ کیس کی سماعت 3 اگست کو ہوگی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے سزا کے خلاف درخواست دائر کرنے سے انکار کیا، کلبھوشن یادیو بھارت کی معاونت کے بغیر پاکستان میں وکیل مقرر نہیں کر سکتا جب کہ بھارت بھی آرڈیننس کے تحت سہولت حاصل کرنے سے گریزاں ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت کلبھوشن یادیو کے لیے قانونی نمائندہ مقرر کرے، عدالت حکم دے تاکہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق پاکستان کی ذمہ داری پوری ہو

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close