Featuredسندھ

 بعض قوتیں ملک کو فرقہ واریت کی طرف دھکیل رہی ہیں

چیئرمین رویت ہلال کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی عرصے سے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز ویڈیوز سامنے لائی جارہی ہیں

کراچی: مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ذمہ دار عمائے کرام اور عوام کی سطح پر کوئی سنی شیعہ تصادم نہیں۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا ہے کہ  بعض داخلی و خارجی قوتیں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ملک کو فرقہ واریت کی طرف دھکیل رہی ہیں

ہماری ملکی سلامتی کے اداروں سے اپیل ہے کہ وہ اس صوتحال کا ادراک اور بروقت اسکا سدباب کریں،ہم ماضی قریب میں دو تین عشروں تک فرقہ وارانہ شدت پسندی اور تصادم کا مظاہرہ دیکھتے آئے ہیں۔

پاکستان میں ذمہ دار عمائے کرام اور عوام کی سطح پر کوئی سنی شیعہ تصادم نہیں، سب ہم اپنے اپنے دائرے میں رہتے ہوئے کام کررہے ہیں۔

چیئرمین رویت ہلال کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی عرصے سے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز ویڈیوز سامنے لائی جارہی ہیں۔

سائنس اور علماء کے درمیان کوئی تضاد نہیں ہے، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو کلینڈر بنا کر دینے والے بھی محکمہ موسمیات کے ہمارے دوست ہیں، رویت ہلال پر ہم بھی سائنسی معاملات سے آگاہی رکھتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close