Featuredاسلام آباد

وزیراعظم کی کلین اینڈ گرین مہم کا سلسلہ جاری

اسلام آباد ایئرپورٹ کے اطراف 12 ہزار درخت لگانے کا اعلان

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے وزیراعظم کی کلین اینڈ گرین مہم میں بھرپور حصہ ملانے کا اعلان کیا ہے۔

ایئرپورٹ منیجر کے مطابق کلین اینڈ گرین مہم کے سلسلے میں اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے قریب رماڈیم میں 3 ہزار سے زائد مختلف اقسام کے پھلوں کے درخت لگائے جائیں گے۔

ایئرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کے اطراف مجموعی طور پر12ہزار پھولوں کے ساتھ ساتھ درخت بھی لگائے جائیں گے اور 9اگست کو وفاقی وزیر غلام سرور خان سیکریٹری ایوی ایشن حسن ناصر جامی کے ہمراہ افتتاح کریں گے۔

ایئرپورٹ منیجر نے کہا کہ پودے لگانے سے ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور رماڈیم(RAMA DAM)کے قریب لگائے گئے درخت جہازوں اور سیکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے لگائے جارہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے آج بلین ٹری منصوبےسےمتعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ 10بلین ٹری سونامی کےتحت پنجاب میں موسمیاتی تبدیلی واضح ہے۔

وزیراعظم نے لکھا کہ مافیاسے زمین وگزار کراکر شجرکاری کی گئی، مستقبل کی نسلوں کیلئے سرسبز پاکستان کےحوالے سے گہرا اطمینان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close