Featuredدنیا

غیرآئینی اقدام کاسال پوراہونےپربھارت کواحتجاج کاخوف ستانےلگا

دودن کےلیےسری نگرمیں مکمل کرفیو

سری نگر: کشمیر پر قابض بھارتی حکومت نے دو دن کے لیے سری نگر میں مکمل کرفیو لگا دیا۔

زرائع کے مطابق بھارت کو کشمیر میں 5 اگست کے غیر آئینی اقدام کا سال پورا ہونے پر احتجاج کا خوف ستانے لگا جب کہ کشمیر پر قابض بھارتی حکومت نے 4 اور 5 اگست کو دو دن کے لیے سری نگر میں مکمل کرفیو لگا دیا۔

سری نگر انتظامیہ نے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا ایک سال مکمل ہونے پر احتجاج اور تشدد کے خدشہ کا اظہار کرتے ہوئے 4 اور 5 اگست کے لئے کرفیو کا اعلان کیا۔ سری نگر میں کرفیو کے احکامات دفعہ 144 کے اختیارات کے تحت جاری کیے گئے جس میں عوامی تحاریک پر مکمل پابندی ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close