قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو فون کیا۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو کشمیر کے حوالےسے ہونے والی قومی مشاورتی کانفرنس میں شرکت پر آمادہ کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق ان کا کہنا تھاکہ نا اہل حکومت نے کشمیر کا سودا کیا ہے، اب مگر مچھ کے آنسو بہانے کا کوئی فائدہ نہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے۔