اسلام آباد :یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔
یوم استحصال کشمیر کے موقع پر مظفرآباد میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعظم عمران خان سمیت صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر شریک ہیں۔
وزیراعظم عمران خان آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سے اب سے کچھ دیر بعد خطاب بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 5 اگست کے یک طرفہ اور غیر قانونی بھارتی اقدام کے خلاف مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر اور پاکستان میں اس اقدام کو ایک سال مکمل ہونے پر آج ’’یوم استحصال ‘‘ منایا جارہا ہے۔