Featuredکھیل و ثقافت

پہلا ٹیسٹ : قومی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے

کپتان اظہر علی کھاتہ کھولنے میں کامیاب نہ ہو سکے

مانچسٹر :  اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں قومی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے۔

اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

عابد علی اور شان مسعود نے 36 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم اس موقع پر عابد علی 16 رنز بنا کر جوفرا آرچر کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔

کپتان اظہر علی کھاتہ کھولنے میں بھی کامیاب نہ ہو سکے اور 43 کے مجموعی سکور پر کرس ووکس کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہو گئے، وہ کوئی سکور نہ بنا سکے۔

قومی ٹیم کی بابراعظم میدان میں آئے اور شان مسعود کیساتھ مل مجموعی سکور 121 تک پہنچا دیا

بابراعظم نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 100 گیندوں پر69 رنز بنائے ہیں جبکہ شان مسعود نے 152 گیندوں پر 46 رنز بنا رکھے ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس اور جوفرا آرچر ایک، ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے جبکہ جیمز اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ تاحال کوئی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close