Featuredانٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ کےبعدایک اوربھارتی اداکارنےمبینہ طورپرخودکشی کرلی

لاش کے پاس سےکوئی سوسائیڈنوٹ برآمدنہیں ہوا

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ کے بعد ایک اور بھارتی اداکار نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی، اداکار کی پھندا لگی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہے۔

بھارتی ڈرامے ’’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘‘ اور ’’کہانی گھر گھر کی‘‘ میں اداکاری کرنے والے بھارتی ٹی وی کے 44 سالہ اداکار سمیر شرما نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ بدھ کی رات اداکار کی پھندا لگی لاش ممبئی میں واقع ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سمیر شرما کی لاش سب سے پہلے ان کی بلڈنگ کے واچ مین نے دریافت کی۔ واچ مین رات کو ٹہل رہا تھا جب اس نے سمیر شرما کی پھندا لگی لاش ان کے اپارٹمنٹ میں دیکھی جس کے بعد واچ مین نے بلڈنگ کے سپروائزر کو اس حادثے کی اطلاع دی جس نے بعد ازاں پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کے پاس سے کوئی سوسائیڈ نوٹ برآمد نہیں ہوا۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اداکار نے دو دن قبل خود کو مبینہ طور پر پھانسی پر لٹکایا تھا۔ ملاد پولیس نے حادثاتی موت کا مقدمہ درج کرتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ سمیر شرما کی اچانک موت نے بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کے ساتھ ان کے مداحوں کو بھی صدمے کی کیفیت میں مبتلا کردیا ہے۔

اداکار سمیر شرما ’’کیونکہ ساس بھی کبھی بہوتھی‘‘، ’’کہانی گھر گھر کی‘‘ کے علاوہ ’’جوتی‘‘ اور ’’اس پیار کو کیا نام دوں‘‘جیسے مقبول ٹی وی سیریلز میں بھی کام کرچکے تھے اور آج کل وہ بھارتی چینل اسٹار پلس کے ڈرامے’’یہ رشتے ہیں پیار کے‘‘میں اداکاری کررہے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close