واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کورونا وائرس سے متعلق ایک پوسٹ پر فیس بک اور ٹوئٹر نے ان کا اکاؤنٹس بند کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک اور ٹوئٹر نے بطور سزا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے صدارتی مہم کے اکاؤنٹس بند کردیئے تاہم بعد میں ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کردیا گیا لیکن متنازعہ ویڈیو حذف کردی گئی۔
فیس بک انتظامیہ نے اس حوالے سے کہنا ہے کہ فوکس ٹی وی کے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ کورونا وائرس بچوں کو نہیں لگتا جو کہ کووڈ-19 کے بارے میں گمراہ کن معلومات ہیں اور ہماری سماجی گائیڈ لائن کے خلاف بھی ہے۔
فیس بک کے ساتھ ساتھ مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے بھی وضاحت کی کہ امریکی صدر کا کورونا وائرس سے متعلق بیان ہماری پالیسی کے برخلاف ہے اور اسی وجہ سے ان کا اکاؤنٹ ٹوئٹ واپس لینے تک بند کردیا گیا ہے۔ بعد ازاں ٹوئٹر نے اکاؤنٹ بحال کردیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی صدر کو ملیریا کے استعمال ہونے والی دوا کے کورونا کا علاج قرار دینے اور میتھانول کی ڈرپ لگانے سے جیسی مضحکہ خیز تجاویز پر بھی عالمی سطح پر سبکی اُٹھانا پڑی تھی۔