مظفر آباد : شہباز شریف نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کے نقشے کا حصہ بنالیا ہے عملی مظاہرہ بھی کریں
شریف نے کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو حق دلوانے کے لیے ہر جائز راستہ اپنانا ہوگا، مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کے نقشے میں حصہ بنایا ہے عملی مظاہرہ بھی کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ مودی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں سکتا ہے۔ مودی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو یہ قوم اس کی آنکھیں نکال کر پھینک دے گی، مودی کے مظالم کو سفارتی سطح پر بے نقاب کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کا 5 اگست کا اقدام خطے کا بڑا سانحہ ہے۔ پاکستان نے بھارت کو یک زباں ہو کر بھرپور جواب دیا ہے، مودی گجرات کے مسلمانوں کا قاتل ہے، مودی مقبوضہ وادی کے کشمیریوں کا بھی قاتل ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کی دفاعی سرحدوں کی بنیاد رکھی، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے نیوکلیئر پروگرام کو جاری رکھا۔ نوازشریف نے نیوکلیئر پروگرام کے لیے 5 ارب ڈالر کو ٹھکرایا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں کہتا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے ایٹمی جنگ چھیڑی جائے، کشمیریوں کو حق دلوانے کے لیے ہر جائز راستہ اپنانا ہوگا۔