Featuredبلوچستان

والدین کی لاپرواہی پولیو کا ایک اور کیسز سامنے آگیا

کوئٹہ : قومی ادارہ صحت نے ملک میں پولیو کا ایک اور کیسز رپورٹ ہونے کا انکشاف کردیا، پولیو وائرس کا کیسز بلوچستان میں سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا ہے، پولیو سے متاثرہ بچے کا تعلق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کی یوسی میاں غنڈی سے ہے۔

پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہونے کے بعد پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 64 ہو گئی۔

پولیو ٹیسٹ کے لیے 20 ماہ کے بچے سے سیمپل 25 جولائی کو لئے گئے تھے، رپورٹ ہونے پر بچے میں پولیو کی تصدیق ہوگئی۔

قومی ادارہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ پولیو سے متاثرہ بچے کے والدین بچے کو پولیو ویکسین پلوانے سے انکاری تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close