لاہور : اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری شجاعت حسین نے مسجد میں گانے کی شوٹنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد میں ناچ گانے کی شوٹنگ شریعت کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر نے لاہور کی مسجد وزیر خان میں گانا ‘قبول ہے’ کی شوٹنگ کی تھی جس کی کچھ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھیں، تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر ہونے پر ملک بھر میں طوفان برپا ہوگیا اور سوشل میڈیا پر دونوں فنکاروں پر تنقید کی جانے لگی۔
مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین نے مسجد میں گانے کی شوٹنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کی مسجد وزیر خان کا تقدس پامال کرنے والے ابھی تک آزاد کیوں ہیں؟ افسوس ہے کہ اس کی اجازت دینے والوں بھی پکڑ کر جیل میں نہیں ڈالا گیا۔
رہنما مسلم لیگ ق کا کہنا تھا کہ ذمہ داروں کو گرفتار کریں تاکہ آئندہ کوئی مسجد کا تقدس پامال کرنے کی جسارت نہ کرے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ مسجد میں ناچ گانا شریعت کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، مسجد میں ناچ گانے کے ذمہ داروں کو جلد گرفتار کیا جائے۔
محکمہ اوقات کے مطابق مینیجر اشتیاق احمد نے غیر قانونی طور پر مسجد میں شوٹنگ کی اجازت دی تھی، جس پر مینیجر اشتیاق احمد کو معطل کرکے ڈائریکٹر انکوائری کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا۔