Featuredدنیا

بیروت دھماکے: حکومت کی ناکامی پر لبنانی عوام سے معافی مانگتی ہوں

بیروت : لبنان کی وزیراطلاعات منال عبدالصمد مستعفی ہوگئی۔

بیروت کی بندرگاہ کے قریب دھماکے کے بعد پہلا استعفیٰ آگیا اور لبنان کی وزیراطلاعات منال عبدالصمد مستعفی ہوگئی ہیں۔

وزیراطلاعات منال عبدالصمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بیروت کے سانحے کے بعد میں حکومت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتی ہوں اور ناکامی پر لبنانی عوام سے معافی بھی مانگتی ہوں۔

عرب نیوز کے مطابق لبنان کے میرونائٹ چرچ کے سربراہ نے پوری حکومت سے ہی سانحے پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close