Featuredکھیل و ثقافت

پاکستانی ٹیم جیت کا فارمولابھولنے گئ

کیپ ٹاؤن میں 9 وکٹ اور جوہانسبرگ میں 107 رنز سے مات ہوئی

کراچی: گرین کیپس کیلیے غیرایشیائی کنڈیشنز بھیانک خواب بن گئ ۔

پاکستانی ٹیم فاسٹ اور باؤنسی وکٹوں پر فتح کا فارمولا بھولنے لگی، گذشتہ 7 ٹیسٹ میچز میں گرین کیپس کو لگاتار ناکامیوں کا منہ دیکھنا پڑا، 3 مرتبہ تو اننگز سے شکست ہاتھ آئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو انگلینڈ نے مانچسٹر میں پہلے ٹیسٹ میں 3 وکٹ سے شکست دی، پہلی اننگز میں برتری اور قابل دفاع ٹوٹل کے باوجود گرین کیپس نے مقابلے پر سے اپنا کنٹرول ایسا کھویا کہ پھر نہ سنبھل سکے۔

یہ اپنے ملک اور یو اے ای سے باہر منعقدہ ٹیسٹ میچز میں پاکستانی ٹیم کی لگاتار ساتویں ٹیسٹ شکست ہے، اس سے قبل آسٹریلیا کے ٹور پر دونوں میچز میں اننگز کی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، برسبین میں اننگز اور 5 رنز جبکہ ایڈیلیڈ میں اننگز اور 48 رنز سے شکست ہوئی، قبل ازیں جنوبی افریقہ کے ٹور میں سنچورین میں 6 وکٹ، کیپ ٹاؤن میں 9 وکٹ اور جوہانسبرگ میں 107 رنز سے مات ہوئی۔

لیڈز میں انگلینڈ کے خلاف گذشتہ ٹور میں اننگز اور 55 رنز سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ ایشیائی کنڈیشنز میں صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والے پاکستانی کھلاڑی فاسٹ اور باؤنسی وکٹوں پر جیت کا فارمولا بھولنے لگے ہیں، اولڈ ٹریفورڈ کی شکست اس بات کا ثبوت ہے جہاں پر گرین کیپس اپنی ٹیسٹ تاریخ میں محض دوسری مرتبہ 220 سے زائد کے ہدف کا دفاع کرنے میں ناکام رہے۔

پاکستان کو اب انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز فتح کی 24 برس پرانی پیاس بجھانے کیلیے ٹور کے باقی دونوں میچز جیتنا ہوں گے، دوسرا ٹیسٹ 13 اگست سے ساؤتھمپٹن میں شیڈول ہے جہاں حال ہی میں ویسٹ انڈین ٹیم انگلینڈ کو مات دے چکی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close