بیروت : لبنانی عوام کا احتجاج جاری ہے ، پولیس کے ساتھ جھڑپیں،عوام نے رات سڑکوں پر گزاری۔
مزید دو حکومتی وزیروں نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ، لبنان کی وزیر اطلاعات منال عبد الصمد اور پارلیمنٹ کے چھ ارکان نے بیروت دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور شدید مالی نقصان پر عوام سے معذرت کرتے ہوئے اپنے استعفے صدر میشال نعیم عون کو پیش کردیئے ہیں۔
لبنانی عوام نے ایک اور رات سڑکوں پر گزاری، رات بھر پولیس کے ساتھ جھڑپیں جاری رہیں۔
مظاہرین کی جانب سے وزارت ہاؤسنگ اور ٹرانسپورٹ کی عمارتوں پر حملے کئے گئے۔
لبنان کے وزیراعظم حسان دیاب کا کہنا ہے کہ صدر میشال عون کو قبل از وقت انتخابات کی تجویز دے چکے ہیں۔