محرم میں سول انتظامیہ کےساتھ مل کرضروری اقدامات کیےجائیں
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ایل او سی سمیت پاک افغان سرحدی سیکیورٹی معاملات پر غور کیا گیا جب کہ افغان مفاہمتی عمل میں پیش رفت کا خیرمقدم کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ کانفرنس میں جیو اسٹریٹجک اور قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فورم نے ایل او سی، پاک افغان بارڈر اور داخلی سلامتی صورتحال کا جائزہ لیا جب کہ شرکا نے افغان مفاہمتی عمل میں پیش رفت کو سراہا اور انٹرا افغان مذاکرات جلد شروع ہونے کی امید ظاہر کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا اور ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے سول انتطامیہ سے تعاون اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاروں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ کورونا کی روک تھام کے لیے ہدایات پر عمل یقینی بنایا جائے۔
CCC presided by #COAS held at GHQ. Geo-strategic and national security issues discussed. Forum reviewed situation at #LOC, Pak-Afghan Border and internal security environment. Forum appreciated the progress of Afghan Reconciliation Process and hoped for early (1/4) pic.twitter.com/EBQsJ5XtM5
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 11, 2020
سندھ اور بلوچستان میں سیلاب کی صورت حال پر افواج کے فوری ردعمل اور بالخصوص کراچی کے شہری علاقوں میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی اور سیلابی صورت حال میں چاق چوبند رہنے اور ہرممکن احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں ملکی سیکیورٹی صورت حال پر بھی غور کیا گیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ محرم میں سول انتظامیہ کے ساتھ مل کرضروری اقدامات کیے جائیں، محرم کے دوران کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے اور عوام کی سیکیورٹی اور تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں۔